گفتگو
دوحہ: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے دوحہ میں اہم ملاقات کی۔
قطری وزیراعظم خصوصی طور پر صدر آصف زرداری سے ملاقات کے لیے ہوٹل پہنچے۔
ملاقات میں پاکستان اور قطر کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پرفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آصف زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کے مؤقف اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطری قیادت کو مبارک باد پیش کی۔
قطری وزیراعظم نے پاک فوج اور پاکستانی قوم کی بہادری کو سراہا اور افغانستان میں قیامِ امن کی کوششوں پر امید کا اظہار کیا۔
صدر آصف زرداری نے قطر کو پاکستان میں سرمایہ کاری، خصوصاً اسٹاک ایکسچینج میں شراکت کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی، جس پر قطری وزیراعظم نے مزید سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔