دسویں تھل جیپ ریلی کل کوٹ ادو کے شانگہ مانگہ ٹیلہ سے جوش و جذبے کے ساتھ شروع ہوگی 2

دسویں تھل جیپ ریلی کل کوٹ ادو کے شانگہ مانگہ ٹیلہ سے جوش و جذبے کے ساتھ شروع ہوگی

پاکستان کے معروف آفر روڈ ایونٹ دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز کل ضلع کوٹ ادو کے خوبصورت مقام شانگہ مانگہ ٹیلہ سے ہوگا۔ یہ مقابلہ جنوبی پنجاب کے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکا ہے اور ہر سال ہزاروں شائقین اس دلچسپ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں۔

اس سال کی ریلی پہلے سے بھی زیادہ دلچسپ اور چیلنجنگ ثابت ہوگی، کیونکہ یہ راستہ مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور لیہ کے دلکش مگر دشوار گزار ریگستانی علاقوں سے گزرے گا۔ جیپ ریلی کے منتظمین کے مطابق راستے میں کئی نئے ٹریک اور موڑ شامل کیے گئے ہیں تاکہ ڈرائیورز کی مہارت اور رفتار دونوں کا امتحان لیا جا سکے۔

ایونٹ میں ملک بھر کے نامور ریسرز کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک سے آنے والے بین الاقوامی ڈرائیورز بھی حصہ لے رہے ہیں، جنہوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس طرح تھل جیپ ریلی نہ صرف ایک کھیل بلکہ سیاحت اور ثقافت کے فروغ کا ذریعہ بھی بن گئی ہے۔

ریلی تین دن تک جاری رہے گی اور اتوار کے روز اختتام پذیر ہوگی، جہاں شاندار تقریب میں کامیاب ریسرز کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی، میڈیکل سہولیات اور عوام کی رہنمائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

تھل جیپ ریلی اب پاکستان کے بڑے آفر روڈ ایونٹس میں شمار ہوتی ہے اور یہ جنوبی پنجاب کے قدرتی حسن اور مقامی ثقافت کو دنیا بھر میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں